رفح آپریشن ہماری سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے  رفح میں فوجی کارروائی پر تاریخی اتحادی امریکہ کے ساتھ تناؤ کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ آپریشن اسرائیلی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے

2140174
رفح آپریشن ہماری سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے  رفح میں فوجی کارروائی پر تاریخی اتحادی امریکہ کے ساتھ تناؤ کو تسلیم کیا اور کہا کہ یہ آپریشن اسرائیلی سلامتی کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز  سی این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ رفح آپریشن میں ہفتوں لگیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم امریکہ سے اتفاق کر سکتے ہیں ،ہم ان سے بات چیت کرتے ہیں لیکن آخر میں ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں اپنی قوم کی جانوں کے تحفظ کے لیے کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم امریکہ کی جانب سے بعض بموں کو روکنے کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ امریکی فوجی مدد حاصل کر لی جائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کا مقصد حماس کی باقی چار بٹالین کو تباہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں اسرائیل نے رفح پر اپنا حملہ شروع کردیا ہے جہاں 14 لاکھ بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

اسرائیل سات اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر بربریت جاری رکھے ہوئے ہے اور اب تک 222 دنوں کے دوران 35233 فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں