غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34 تک پہنچ گئی ہے

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں

2138512
غزہ میں اسرائیل کے حملوں سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار 34  تک پہنچ گئی ہے

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 34 ہو گئی ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 219 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں فلسطینی شہریوں کا 8 قتل عام کیا اور گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں جاں بحق ہونے والے 63 افراد کی میتیں اور 114 زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ملبے کے نیچے اور سڑک کے کنارے  موجود لاشوں کو  طبی ٹیمیں اور سول ڈیفنس کے اہلکار اسرائیلی فورسز کی رکاوٹ کے باعث لاشوں تک رسائی حاص؛ نہیں کی جاسکی ہے  اور یہ کہ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2000 تک پہنچ گئی۔ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 35 ہزار 34 زخمی اور 78 ہزار زخمی ہونے کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں