رفح کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں حملوں میں شدت لانے کی وجہ سے جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے

2138044
رفح کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح ، جہاں اسرائیل نے 6 مئی کو اپنے حملے تیز کیے تھے، سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

اقوام متحدہ کے مشرق قریب  ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں حملوں میں شدت لانے کی وجہ سے جبری نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، "ایجنسی کا اندازہ ہے کہ قریب  ایک لاکھ دس  ہزار لوگ حفاظتی مقام  کی تلاش میں رفح سے راہ ِ فرار اختیار کر چکے ہیں۔ تاہم غزہ میں  کوئی بھی  مقام محفوظ نہیں ہے اور حالات زندگی انتہائی خراب ہیں، واحد امید فوری جنگ بندی ہے۔"

 



متعللقہ خبریں