اسرائیلی فوجیوں کے مقبوضہ علاقوں پر چھاپے،11 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں  پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں الخلیل شہر سے 7،جینن سے 3 اور رم اللہ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا گیا

2136878
اسرائیلی فوجیوں کے مقبوضہ علاقوں پر چھاپے،11 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوجیوں  نے  مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں سے 11 فلسطینی گرفتار کرلیے۔

 فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی  وافا کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں  پر چھاپے مارے۔

فوجیوں نے الخلیل شہر سے 7،جینن سے 3 اور رم اللہ سے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا ۔

 اسرائیل نے  الخلیل شہر کے داخلی راستوں ،دیہاتوں اور  قصبوں میں فوجی چوکیاں قائم کر دی ہیں۔

 مقبوضہ علاقوں میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوجیوں اور یہودی آباد کاروں کے حملوں میں 497 فلسطینی جاں بحق  ہو چکے ہیں



متعللقہ خبریں