رفح پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے گزشتہ روز کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور گزرگاہ کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا

2136682
رفح پر حملے جاری رہیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے گزشتہ روز کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور گزرگاہ کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ ان کا ملک زیرحراست افراد کی بازیابی کے لیے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے لیکن اگر زیر حراست افراد کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ غزہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے سے قبول کردہ تجویز کو اسرائیلی مطالبات سے بہت دور قرار دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی تجویز کا مقصد اسرائیلی افواج کو رفح میں داخل ہونے سے روکنا تھا۔

یاد رہے کہ  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کو مصری سرزمین سے الگ کرنے والی رفح کے فلسطینی اطراف کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

دوسری جانب ،گزشتہ روز اطلاع دی گئی ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو رفح پر حملہ کرنے اور اس کے شہریوں کو بے گھر کرنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینا نے خبردار کیا کہ اس خطرناک اسرائیلی جارحیت اور رفح میں قتل عام کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں