امیر کویت کا ان کو 'نشان ترکیہ' پیش کرنے پر صدر ایردوان سے اظہارِ تشکر

دو دوست ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی  اورٹھوس دوستی کی عکاسی کرنے والے ہمارے اور وفد کے ارکان کے پر تپاک  استقبال اور مہمان نوازی  پر  "ہم  صدرایردوان کے مشکور و ممنون ہیں

2137029
امیر کویت کا ان کو 'نشان ترکیہ' پیش کرنے پر صدر ایردوان سے اظہارِ تشکر

کویتی امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے دارالحکومت انقرہ کے دورے کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے انہیں پیش کیے گئے "نشانِ ترکیہ" پر اظہار تشکر کیا ہے۔

کویتی سرکاری ایجنسی (KUNA) کے مطابق، صباح نے ایردوان کو بھیجے گئے ٹیلیگراف میں کہا ہے، "ہم ترکیہ سے بخوشی  روانہ ہو ئے ہیں۔ دو دوست ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی گہرائی  اورٹھوس دوستی کی عکاسی کرنے والے ہمارے اور وفد کے ارکان کے پر تپاک  استقبال اور مہمان نوازی  پر  "ہم  صدرایردوان کے مشکور و ممنون ہیں ۔"

کویتی امیر صباح نے اس بات پر زور دیا کہ  دورہ انقرہ نے  "دونوں دوست ممالک کے مابین مشترکہ اہداف اور باہمی مفادات پر مبنی  عوام  کی امیدوں اور امنگوں  کو پورا کرنے کی شکل میں تمام تر شعبہ جات میں تمام شعبوں میں تعمیری تعاون کی امیدوں  میں تقویت لائی ہے۔"

امیر ِ کویت نے صدر ایردوان کو "نشان ترکیہ" سے نوازنے پر ان کا "  دلی شکریہ ادا کیا اور  اس پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایردوان کا یہ اقدام "دونوں دوست ممالک کے درمیان شراکت داری اور دوستی کے تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے۔"



متعللقہ خبریں