عزالدین القسام بریگیڈز کا رفح سرحدی چوکی  کے جوار میں اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں سے حملہ

ہم نے غزہ کے مصر کے سرحدی دروازے کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے، القسام کا دعوی

2136503
عزالدین القسام بریگیڈز کا رفح سرحدی چوکی  کے جوار میں اسرائیلی فوج پر مارٹر گولوں سے حملہ

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں مصری سرحد پر واقع رفح سرحدی چوکی  کے مشرق میں داخل ہونے والی اسرائیلی فوج کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح شہر پر زمینی حملے کے بعد ایک تحریری بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی مصر سے ملحقہ سرحدی چوکی کےفلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "القسام بریگیڈز رفح  سرحدی چوکی  کے مشرق میں داخل ہونے والی دشمن  قوتوں پر بھاری صلاحیت کے حامل  مارٹروں سے حملے کر رہے ہیں۔"

القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح شہر پر زمینی حملے کے بعد ایک تحریری بیان میں اعلان کیا  ہےکہ اس نے غزہ کے مصر کے سرحدی دروازے کے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

گزشتہ رات حماس کے اعلان کے بعد کہ اس نے قطر اور مصر کی طرف سے پیش کردہ "جنگ بندی کی تجاویز" کی منظوری دے دی ہے، اسرائیلی جنگی کابینہ نے رفح میں حملے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

غزہ کی رفح  سرحدی چوکی  انسانی امداد کے داخلے کا مرکزی کراسنگ پوائنٹ ہے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی طرف سے بیرون ملک سفر کے لیے استعمال ہونے والا واحد مقام  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں