اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری جاری ،فاسفورس بموں کا استعمال

اسرائیلی فوج کے  8 اکتورب سے اب تک سرحد پار کاروائیوں میں حزب اللہ کے 278 کارندے مارے جا چکے ہیں۔

2129398
اسرائیلی فوج کی لبنان پر بمباری جاری ،فاسفورس بموں کا استعمال

  اسرائیل نے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 اسرائیل نے لبنان کے جنوبی  قصبے خیام پر بھاری گولہ باری کے علاوہ فاسفورس بموں کا بھی استعمال کیا ۔

 سرحد  پر موجود ایرانی نواز حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں جھڑپ شروع کر دی جس میں حزب اللہ کے دو کارندے ہلاک ہو گئے ۔

 اسرائیلی فوج کے  8 اکتورب سے اب تک سرحد پار کاروائیوں میں حزب اللہ کے 278 کارندے مارے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا، حزب اللہ نے گزشتہ روز لبنانی سرحد پر واقع عرب العرامشہ نامی دیہات سے میزائلوں کے ذریعے ایک حملہ کیا تھا جس میں زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 19 تک جا پہنچی ہے۔

 



متعللقہ خبریں