اسرائیل کا غیر قانونی طور پر فلسطینی زمینوں پر قبضہ جاری ہے

اسرائیلی قابض حکام نے شہر کے شمال میں البوائرہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی 64 اراضی پر قبضے کا فوجی فیصلہ جاری کیا ہے

2128886
اسرائیل کا غیر قانونی طور پر فلسطینی زمینوں پر قبضہ جاری ہے

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر ہیبرون میں ایک نئی یہودی بستی کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی 64 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔

ہیبرون میونسپلٹی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام نے شہر کے شمال میں البوائرہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی 64 اراضی پر قبضے کا فوجی فیصلہ جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب غزہ کی پٹی میں جنگ اپنی تیزی سے جاری ہے، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس زمین کو غیر قانونی یہودی آباد کاروں کے لیے نئی عمارتوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ہیبرون میونسپلٹی نے کہ ہےا کہ فوجی فیصلے کے ساتھ ہی، خطے میں 8 ہزار فلسطینی آبادی کی جبری ہجرت کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، اور متنبہ کیا ہے کہ علاقے کی 800 ڈیکیر اراضی پر قبضہ کر لیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں