اسرائیلی قوتوں نے ایک بار پھر امدادی ٹیموں کو بموں کا نشانہ بنا ڈالا

اسرائیل کا  فلسطینی عوام کو ان کی سر زمین سے بدر کرنے پر مبنی "مذموم  منصوبے"  کا مقصد  امداد کو منظم اور تقسیم کرنے والی مقامی یا  قبائلی ٹیموں  پر حملہ کرکے افراتفری اور سیکورٹی فقدان پھیلانا ہے

2117873
اسرائیلی قوتوں نے ایک بار پھر امدادی ٹیموں کو بموں کا نشانہ بنا ڈالا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس  کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں مرکز سے انسانی امداد کے ساتھ آنے والی مقامی ٹیموں کو نشانہ بنانا، " فلسطینیوں کو غزہ سے نکال باہر کرنے کا مقصد رکھنے والے اسرائیل کی بیہودگی کا واضح  ثبوت ہے ۔"

حماس نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مرکز سے شمال میں انسانی امداد کے ساتھ آنے والی مقامی ٹیموں کو نشانہ بنانا اسرائیل کی بدحواسی کو  سمجھنے  کا اضافی ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا  فلسطینی عوام کو ان کی سر زمین سے بدر کرنے پر مبنی "مذموم  منصوبے"  کا مقصد  امداد کو منظم اور تقسیم کرنے والی مقامی یا  قبائلی ٹیموں  پر حملہ کرکے افراتفری اور سیکورٹی فقدان پھیلانا ہے۔

حماس کے بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے خونریز حملوں میں اضافہ فلسطینی عوام، قبائل اورہماری  تمام  فورسسز  کے عزم کو نہ تو توڑ سکے گا اور نہ ہی  متزلزل کر سکے گا اور  ہم   اپنے جانی دشمن اسرائیل اور اس کے منصوبوں  کی راہ میں پر عزم طریقے سے  رکاوٹیں کھڑی کرنے  کے عمل کو جاری  رکھیں گے۔

بیان میں عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا  ہے کہ دنیا بھر کی  آنکھوں کے سامنے اپنی وحشیانہ بمباری اور بھوکے رکھنے کی چالوں   کے ساتھ   فلسطینی عوام کا قتل عام  کرنے والے   اسرائیل کو لگام دینے کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مرکز ی علاقے سے شمال کی جانب انسانی امداد کے ہمراہ جانے والی  مقامی ٹیموں پر  حملے میں 23 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

14 مارچ کو بھی  غزہ کی پٹی کے کویت  چوک  کے قریب انسانی امداد کے ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا  تھاجس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 155 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں