شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 1 ترک فوجی شہید

"ابتدائی نتائج کے مطابق تصادم کے دوران 6 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ خطے میں کارروائیاں جاری ہیں۔"

2117485
شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 1 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں 1 فوجی شہید اور 4 فوجی زخمی ہو گئے۔
وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجہ کلید آپریشن علاقے میں PKK کے دہشت گردوں کی دراندازی اور حملے کی کوشش میں 1 فوجی شہید اور 4 فوجی زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
"ابتدائی نتائج کے مطابق تصادم کے دوران 6 دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا گیا۔ خطے میں کارروائیاں جاری ہیں۔" 

متعللقہ خبریں