جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ،5 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج کے سرحدی علاقے میں واقع خربط السلم قصبے کے عین  قصبے میں ایک مکان کو  فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل تھے

2113245
جنوبی لبنان پر اسرائیل کا حملہ،5 افراد ہلاک

جنوبی لبنان کے ایک قصبے پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

لبنان کی سرکاری ایجنسی این این اے کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج کے سرحدی علاقے میں واقع خربط السلم قصبے کے عین  قصبے میں ایک مکان کو  فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

بتایا گیا کہ حملے میں والد، اس کی حاملہ بیوی اور 2 بچے جن میں سے 4 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، کے علاوہ ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جس گھر کو نشانہ بنایا گیا وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور آس پاس کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

8 اکتوبر 2023 سے جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ حزب اللہ کے 236 ارکان، 11 امل موومنٹ، 12 حماس، 12 اسلامی جہاد کے ارکان، 6 اسرائیلی شہری اور 11 فوجی جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں