اسرائیل نے آٹے اور خوراک کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر پھر گولیاں چلا دیں

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گزشتہ  شام غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کی صلاح الدین اسٹریٹ پر واقع  کویتی  چوراہے پر انسانی امداد کے انتظار میں کھڑے بے گھر افراد پر فائرنگ کی

2111269
اسرائیل نے آٹے اور خوراک کے منتظر بے گھر فلسطینیوں پر  پھر گولیاں چلا دیں

اسرائیلی فوج کی طرف سے گذشتہ ہفتےغزہ میں نابلسی چوراہے میں امداد اور آٹے کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر گولیاں چلانے اور سیکڑوں فلسطینیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد ایک بار پھر امداد کے لیے جمع لوگوں پر گولیاں چلائی ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گزشتہ  شام غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع غزہ شہر کی صلاح الدین اسٹریٹ پر واقع  کویتی  چوراہے پر انسانی امداد کے انتظار میں کھڑے بے گھر افراد پر فائرنگ کی۔

 واضح رہے کہ حماس کے میڈیا دفتر نے بھوک، غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی بڑی تعداد کے تناظر میں غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور  انسانی تباہی کا مکمل طور پر ذمہ دار امریکی انتظامیہ اور عالمی برادری کو ٹھہرایا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں