اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو قتل اور 26 کو زخمی کر دیا

اسرائیلی فوج نے حالیہ 48 گھنٹوں کے دوران امداد لینے کے لئے جمع فلسطینیوں کو دوسری دفعہ نشانہ بنایا ہے: وافا

2110151
اسرائیلی فوج نے امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو قتل اور 26 کو زخمی کر دیا
gazze cocuk.jpg
gazze cocuk.jpg
gazze cocuk.jpg
gazze cocuk.jpg

اسرائیلی فوج نے غزّہ کے جنوب میں انسانی امداد لینے کے لئے جمع فلسطینیوں پر حملہ کر کے ایک فلسطینی کو ہلاک اور 26 کو زخمی کر دیا ہے۔

فلسطین خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ 48 گھنٹوں کے دوران، رشید شاہراہ کے نابلوس چوک میں، امداد لینے کے لئے جمع فلسطینیوں کو دوسری دفعہ نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں امداد کا منتظر ایک فلسطینی ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے،  29 فروری بروز جمعرات  غزّہ میں، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر حملہ کر کے 118 افراد کو قتل اور 760 کو زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیل نے خاص طور پر شمال کی طرف سے غزّہ میں امداد کے داخلے کا زمینی راستہ بند کر رکھا ہے۔ اسی وجہ سے پہلے مصر اور اردن نے اور آخر میں امریکہ نے فضائی راستے سے غزّہ میں امداد اُتاری ہے۔



متعللقہ خبریں