اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران بچوں سمیت کم از کم 35 فلسطینی حراست میں

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے وابستہ فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن اور قیدیوں اور رہائی پانے والے وفد کے مشترکہ بیان میں 7 اکتوبر سے جاری حراستوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی گئی ہیں

2108660
اسرائیلی فوج  کے چھاپوں کے دوران  بچوں سمیت کم از کم 35 فلسطینی حراست میں

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے پر چھاپوں کے دوران بچوں سمیت کم از کم 35 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن سے وابستہ فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن اور قیدیوں اور رہائی پانے والے وفد کے مشترکہ بیان میں 7 اکتوبر سے جاری حراستوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات شیئر کی گئی ہیں ۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے پر چھاپوں میں بچوں سمیت کم از کم 35 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  زیر غور حراستیں مغربی کنارے کے شہروں یاٹا، بیت ا لحم، جنین اور رام اللہ اور  القدس  میں کی گئی ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  اسرائیلی فورسز نے چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کو مارا پیٹا اور ان کے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت القدس   میں زیر حراست فلسطینیوں کی تعداد 7305 ہوگئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں