اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکی جائے : اقوام متحدہ کے رپورٹرز

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائندوں کی طرف سے ایک تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے

2106620
اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکی جائے : اقوام متحدہ کے رپورٹرز

اقوام متحدہ کے نمائندوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنےکیونکہ یہ اسلحہ  ان کے خیال کے مطابق   بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں استعمال ہوں گے کا  مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نمائندوں کی طرف سے ایک تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اس بنیاد پر فوری طور پر روک دی جائے کہ وہ غزہ میں استعمال ہوں گے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے۔

 بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ممالک کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ مسلح تصادم کے فریق 1949 کے جنیوا کنونشنز اور بین الاقوامی قانون کے مطابق بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کریں ۔

بیان میں کہا گیا کہ ہالینڈ کی اپیل کورٹ کی جانب سے اسرائیل کو F-35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فروخت بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا، اور عدالت نے کہا کہ یہ واضح ہے  کہ ان پرزوں اور طیاروں کو   بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب یا سہولت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ  7 اکتوبر سے اب تک 29 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 69 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بار بار مطالبات سے کنی کترا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں