اسرائیل: ہماری فوج، غزّہ میں ایک عسکری انتظامیہ قائم کرے گی

اسرائیلی فوج غزّہ میں عسکری انتظامیہ بنا کر علاقے کو کنٹرول کرے گی: وزیر خزانہ بزالل سموٹرچ

2094957
اسرائیل: ہماری فوج، غزّہ میں ایک عسکری انتظامیہ قائم کرے گی

اسرائیل کے انتہائی متعصب وزیر خزانہ بزالل سموٹرچ نے کہا ہے کہ "اسرائیلی فوج، غزّہ میں ایک عسکری انتظامیہ قائم کرے گی"۔

اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 12 کے لئے انٹرویو میں سموٹرچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزّہ میں عسکری انتظامیہ بنا کر علاقے کو کنٹرول کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کابینہ کے تمام اراکین فوج کے غزّہ میں رہنے کے موضوع پر ہم فکر ہیں۔ میں اور دیگر تمام کابینہ اراکین، اقوام متحدہ  کی امدادی ایجنسی UNRWA کے ذریعے فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کے خلاف ہیں۔ فلسطینیوں میں امداد کی تقسیم کا مرحلہ اسرائیل کے زیرِ کنٹرول طے پانا چاہیے"۔

غزّہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے بارے میں سموٹرچ نے کہا ہے کہ تمام قیدیوں کو زندہ سلامت واپس لانے کا وعدہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ جو بھی  ان قیدیوں کے عزیزوں کے ساتھ ایسا کوئی وعدہ کر رہا ہے وہ سچّا نہیں ہے"۔  

سموٹرچ نے دعوی کیا ہے کہ قیدیوں کے عزیزوں سے حکومت کے ساتھ اس معاملے میں سمجھوتہ کرنے کی اپیل کر کے احتجاجی مظاہرین نے قیدیوں کی واپسی کے احتمال کو ضعیف کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں