دریائے اردن کے مغربی کنارے میں شہریوں پر اسرائیلی حملے، 6 فلسطینی شہید

قابض فوج نے شہر پر چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران جھڑپوں میں 6 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے

2081109
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں شہریوں پر اسرائیلی حملے، 6 فلسطینی شہید

اسرائیل، دریائے اردن کے مغربی کنارے میں شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

قابض فوج نے شہر پر چھاپے مارے اور چھاپوں کے دوران جھڑپوں میں 6 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

الخلیل شہر میں بھی اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے 2 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔

7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ دریائےا ردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں ہلاک کئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 305 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے شمال میں واقع نور شمس مہاجر کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

کیمپ پر دھاوے میں اسرائیلی فوج نے کثیر تعداد میں عسکری گاڑیوں اور بلڈوزروں کا استعمال کیا اور ایک عمارت پر بمباری کی ہے۔

کیمپ میں فلسطینیوں کے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے کیمپ کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

بمباریوں، فائرنگ، چھاپوں اور دھاووں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج حراستیں  بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

بیت اللحم کے جنوبی شہروں بیت فجار، خضر  اور آئیدہ مہاجر کیمپ میں ایک صحافی سمیت 55 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

7 اکتوبر سے حراست میں لئے گئے فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 785 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں