عرب بین الپارلیمانی لیگ: علاقائی و بین الاقوامی تنظیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں اور بین الاقوامی برادری جنگ کے فوری خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے: عرب بین الپارلیمانی لیگ

2052999
عرب بین الپارلیمانی لیگ: علاقائی و بین الاقوامی تنظیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں

عرب بین الپارلیمانی لیگ نے، علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی قابض فورسز کے غزّہ کی پٹّی میں جاری جرائم کو فی الفور روکنے کے لئے مداخلت کی جائے۔

لیگ کے سربراہ اور عراق کے اسمبلی ممبر محمد حلبوسی کی زیرِ صدارت عراق کے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ ہنگامی اجلاس میں تمام مقبوضہ فلسطین اور  غزّہ کے فلسطینی عوام کی مدد کے امکانات پر غور کیا گیا ہے۔

ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اختتامی اعلامیے میں اپیل کی گئی  ہے کہ "بین الاقوامی و علاقائی تنظیمیں اور بین الاقوامی برادری جنگ کے فوری خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطین  کو انسانی امداد  کی فوری رسائی کے لئے راہداریاں کھولنے کے لئے کوششیں کریں "۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم، عسکری طریقوں سے غزّہ سے فلسطینیوں کی جبّری ہجرت کی کسی بھی اپیل کو قطعاً مسترد کرتے ہیں۔ جبری ہجرت  کا نتیجہ  پورے علاقے میں عدم استحکام  کے پھیلاو،فلسطینی عوام کے حقوق  کے خاتمے اور فلسطینی دعوے کی تحلیل کی شکل میں نکلے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ انسانیت کے منافی اور جنگی جُرم ہے اور اس کی تازہ مثال غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر فضائی حملہ ہے۔

آخر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل قتل عام کا دائرہ بتدریج وسیع کر رہا ہے اور 1948 سے اب تک جنگل کا قانون اختیار کئے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں