ملک میں دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ

لیبیا میں دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز ناقابل قبول ہے۔ ملک کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام کا متحمل نہیں ہو سکے گا: دبیبہ

2025727
ملک میں دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ

لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز ناقابل قبول ہے۔

دبیبہ کے، دارالحکومت طرابلس میں بعض بلدیہ میئروں اور معتبر شخصیات کے ساتھ ملاقات کے دوران، جاری کردہ بیانات کو ان کے فیس بُک پیج سے شیئر کیا گیا ہے۔

بیانات میں انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا میں دوبارہ سے جھڑپوں کا آغاز ناقابل قبول ہے۔ ملک کسی بھی غیر ذمہ دارانہ اقدام کا متحمل نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے ملک میں سلامتی و استحکام کے دوام کے لئے تمام سکیورٹی یونٹوں کے درمیان تعاون پر زور دیا ہے۔

اجلاس میں  سماجی و سکیورٹی اقدامات کو باہم متحد کرنے، ماضی جیسی جھڑپوں کا مکمل سدّباب  کرنے اور وجہ خواہ کچھ بھی ہو ماضی جیسی جھڑپوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں کرنے کے موضوع پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سوموار کے دن دارالحکومت کے علاقے عین زارا  اور جنوبی علاقے میں لیبیا صدارتی کونسل  دفتر سے منسلک جُرم و سزا اور انسدادِ دہشت گردی یونٹ "الردع" اور قومی اتحادی حکومت سے منسلک "444 بریگیڈ"  کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

دو دن جاری رہنے والی ان جھڑپوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا لیکن لیبیا ذرائع ابلاغ کے مطابق جھڑپیں الردع کی طرف سے "444 بریگیڈ" کے کمانڈر محمد حمزہ کو حراست میں لئے جانے کے بعد شروع ہوئی ہیں۔

قومی اتحاد حکومت نے کل جاری کردہ بیان میں محمد حمزہ  کی رہائی کے بعد فائربندی  کا اور جھڑپوں میں اموات کی تعداد 55 تک پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں