لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جھڑپیں جاری

ریاستی ابتدائی طبی امداد اور امدادی مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کی صدارتی کونسل کے زیر صدارت جرائم اور دہشت گردی کے یونٹ "ردا" کے درمیان جھڑپوں میں 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 106 افراد زخمی ہوگئے ہیں

2025159
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جھڑپیں جاری

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دو روز سے جاری جھڑپوں میں 27 افراد  ہلاک اور  106 زخمی ہوگئے ہیں۔

ریاستی ابتدائی طبی امداد اور امدادی مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کی صدارتی کونسل کے زیر صدارت جرائم اور دہشت گردی کے یونٹ "ردا" کے درمیان جھڑپوں میں 27 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 106 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

اگرچہ جھڑپوں کی وجہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا تھا، لیکن لیبیا کے پریس میں یہ خبریں آئی تھیں کہ "ردا" کی طرف سے "444 بریگیڈ" کے کمانڈر محمود حمزہ کو حراست میں لینے سے تنازعہ کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت نے دو دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

"ردا" اور "444 بریگیڈ" ملک کے مغرب میں سرگرم دو سب سے طاقتور ملیشیا گروپ سمجھے جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں