لیبیا میں طرابلس یونیورسٹی میں تعلیم اور امتحانات کو معطل کردیا گیا

یونیورسٹی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق"طرابلس یونیورسٹی کے ریکٹر کی اطلاع کے مطابق  منگل کو تعلیم، امتحانات اوردیگر تمام انتظامی  امور کو   معطل کر دیا گیا  ہے

2024625
لیبیا میں طرابلس یونیورسٹی   میں تعلیم اور امتحانات کو معطل کردیا گیا

لیبیا میں طرابلس یونیورسٹی  میں   دارالحکومت میں تنازعات کی وجہ سے تعلیم اور امتحانات کو معطل کردیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق"طرابلس یونیورسٹی کے ریکٹر کی اطلاع کے مطابق  منگل کو تعلیم، امتحانات اوردیگر تمام انتظامی  امور کو   معطل کر دیا گیا  ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی متیکا ایئرپورٹ کے ترجمان سلیمان الجحیمی نے نجی ٹیلی ویژن چینل  کو ایک بیان میں کہا ہے کہ  کشیدگی کے نتیجے میں متعدد ایئرلائن کمپنیوں نے اپنے طیاروں کو میتیکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مصراتہ ایئرپورٹ منتقل کردیا ہے۔

پیر کی شام، قومی اتحاد کی حکومت کی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، بتایا کہ دارالحکومت کے کچھ حصوں میں "ردا" کے تحت انسداد جرائم اور دہشت گردی یونٹ کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔

اہلکار نے بتایا کہ دارالحکومت کے جنوب میں عین زارا ضلع کے قریب جھڑپیں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں مسلح گروپوں کی فوجی گاڑیاں دارالحکومت کے صلاح الدین، عین زارا اور طارق الشاط اضلاع میں تعینات ہیں ۔

جھڑپوں میں کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قومی اتحاد کی حکومت اور صدارتی کونسل نے ابھی تک جھڑپوں کی وجہ کے بارے میں کوئی بیان نہیں  کیا ہے۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 28 مئی کو مذکورہ سیکورٹی گروپوں کے ایک اہلکار کو حراست میں لینے کے نتیجے میں فریقین کے درمیان ایک مختصر جھڑپ ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں