مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز،150 عالم دین کی شرکت

اس دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس میں 7 نشستیں ہونگی  جن میں رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

2023869
مکہ میں عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز،150 عالم دین کی شرکت

مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت  عالمی اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ 

کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔

سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

اس دو روزہ عالمی اسلامی کانفرنس میں 7 نشستیں ہونگی  جن میں رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس کا  مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے۔

کانفرنس میں سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبدالطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔

کانفرنس کے مباحثے کا موضوع "رواداری اورباہمی برداشت، 'انتہا پسندی اور دہشت گردی" اور"علماء کرام اور دینی محکموں کے کردار" سمیت مسلمانوں کو درپیش دیگر مسائل پر بات کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں