ایران: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 4 افراد ہلاک

صوبہ خراسان میں سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، سیلابی پانی 18 گاڑیاں بھی بہا کر لے گیا

1991854
ایران: موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، 4 افراد ہلاک

ایران کے شمالی صوبے خراسان میں سیلاب کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسیIRNA  کے مطابق خراسان گورنر دفتر ہنگامی حالات انتظامیہ کے سربراہ غلام رضا شفیق نے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تقریبا 20 منٹ کی طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والا سیلابی ریلا جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔ سیلاب کے بعد فروج شہر  کے دیہاتوں میں شروع کئے گئے امدادی کاموں کے دوران 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ اس کے علاوہ سیلابی پانی  18 گاڑیاں  بھی بہا کر لے گیا ہے۔

شیروان شہر کے گاوں گولیان میں بھی گاڑی میں سوار 2 افراد سیلابی ریلے کے لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

شفیق نے کہا ہے کہ علاقے میں اورنج الارم جاری کر دیا گیا ہے اور ہلال احمر اور دیگر تمام متعلقہ ادارے چوکس ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں