عراق میں موسلا دھارابارشوں کے باعث ایک دن کے لیے  سرکاری  چھٹی کا اعلان

عراقی محکمہ موسمیات  نے ملک  بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات  کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا ہے

1973763
عراق میں موسلا دھارابارشوں کے باعث ایک دن کے لیے  سرکاری  چھٹی کا اعلان

عراقی شہر کرکوک میں موسلا دھارابارشوں کے باعث ایک دن کے لیے  سرکاری  چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

کرکوک میں  شروع ہونے والی شدید  بارشوں نے روز مرہ کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

عراقی محکمہ موسمیات  نے ملک  بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات  کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا ہے۔

کرکوک اور صلاحدین شہروں میں  آج  عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں