رمضان کے پہلے 10 دنوں میں 90 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی خانہ کعبہ کی زیارت

رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں 10.3 ملین مسلمانوں نے مسجد نبوی کی زیارت کرتے ہوئے عبادت کی۔

1969068
رمضان کے پہلے 10 دنوں میں 90 لاکھ سے زائد مسلمانوں کی  خانہ کعبہ کی زیارت

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے پہلے 10 دنوں میں 90 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے خانہ کعبہ کی زیارت کی۔

سعودی عرب حرمین امور کی صدارت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا ہے۔

مسجد نبوی  ڈائریکٹریٹ  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں 10.3 ملین مسلمانوں نے مسجد نبوی کی زیارت کرتے ہوئے عبادت کی۔

یاد رہے کہ سعودی  وزارت برائے حج وعمرہ نے 26 مارچ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا  تھا کہ "زیادہ سے زیادہ   مسلمانوں کو عبادت کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے"ماہ رمضان میں ہر کسی کو صرف ایک بار عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔"

 



متعللقہ خبریں