یہودی آباد کار کی فائرنگ سے1 فلسطینی ہلاک

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے آج  اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کوشہید کردیا ہے

1939209
یہودی آباد کار کی فائرنگ سے1 فلسطینی ہلاک

اسرائیلی پولیس نے آج القدس میں حالیہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو بند کرنے کا اعلان کردیا۔

نوجوان نے شہر کے مضافات میں ایک عبادت گاہ کے قریب فائرنگ کرکے 7 یہودیو ں کو ہلاک کردیا تھا۔ ا

اسرائیلی وزیر اعظم  بن یامین نیتن یاھو نے اس کارروائی کے فوری رد عمل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا، فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے آج  اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے میں ایک یہودی آباد کار نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کوشہید کردیا ہے۔

یاد رہے کہ القدس میں 7 یہودیوں کی ہلاکت پر مبنی یہ حملہ 2008 کے بعد سے القدس میں اسرائیلیوں پر اپنی نوعیت کا ایک بدترین حملہ تھا۔

یہ حملہ جمعرات کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی حملے کے رد عمل کے طور پر کیا گیا۔



متعللقہ خبریں