ترکیہ کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبہ جات میں تعاون ناگزیر ہے، لیبیا

ترکیہ اور لیبیا کے درمیان مضبوط تاریخی روابط سمیت  سیکیورٹی، عسکری اور اقتصادی شعبوں میں  بھاری تعداد میں معاہدے موجود ہیں

1930886
ترکیہ کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبہ جات میں تعاون  ناگزیر ہے، لیبیا

لیبیا  قومی  اتحاد حکومت  کے وزیر اعظم  عبدالحمید  دبیبہ   کا کہنا ہے کہ ان کے ملک  کا ترکیہ کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبہ جات میں تعاون کو جاری رکھنا نا گزیر ہے۔

وزارت کے میڈیا آفیس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  دبیبہ نے  ترکیہ  کے طرابلس میں  سفارتخانے کے ملٹری  اتاشی  تیوابل منیکشے  کی مدت فرائض پوری ہونے کی  مناسبت سے  سفیر کنعان یلماز اور سٹاف  کوشرف ملاقات بخشا۔

 ترکیہ کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں میں تعاون کے ناگزیر ہونے کا اظہار کرنے والے دبیبہ نے  دوران فرائض  مثبت تعاون کے صلے میں  منیکشے کا شکریہ ادا کیا۔

ترکیہ اور لیبیا کے درمیان مضبوط تاریخی روابط سمیت  سیکیورٹی، عسکری اور اقتصادی شعبوں میں  بھاری تعداد میں معاہدے موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں