طرابلس میں لیبیا اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ سیسی مخالف مظاہرہ

مظاہرین نے ملک کے مشرق میں قابض خلیفہ حفتر اور سیسی کے خلاف نعرے لگائے

1440690
طرابلس میں لیبیا اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ سیسی مخالف مظاہرہ

لیبیا کے عوام نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی طرف سے لیبیا کو فوجی مداخلت کی دھمکی کے خلاف لیبیا اور ترکی کے پرچموں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مرکز میں شہداء اسکوائر میں جمع مظاہرین نے کراس کے نشان والی سیسی کی تصویر والے لیبیا اور ترکی کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے ملک کے مشرق میں قابض خلیفہ حفتر اور سیسی کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ مصر میں مارشل لاء کے ذریعے اقتدار میں آنے والے صدر عبدالفتاح السیسی  نے کل لیبیا کی سرحدوں سے قریب متعین ائیر فورس یونٹوں کا دورہ کیا اور فوجیوں سے خطاب میں کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر سرحد پار فوجی آپریشن کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں