امریکہ جتنا چاہے دباو ڈالے تیل کی برآمدات جاری رہیں گی: روحانی
ایرانی صدر کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکہ کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا
1192452
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود ایران تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔
یہ بات انہوں نے ٹیلی وژن پر براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہی۔
روحانی کے مطابق، ایران کی تیل کی برآمدات کو صفر کی سطح پر لانا امریکہ کا ایک غلط فیصلہ ہے اور ایران اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہونے دے گا۔
اپنے اس خطاب میں ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ آئندہ مہینوں میں دیکھ لے گا کہ ایران اپنی تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔
یہ امر اہم ہے کہ امریکہ کی جانب سے آٹھ ممالک کو ایرانی خام تیل خریدنے کی مہلت دو مئی کو ختم ہو جائے گی ۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج، مزاحمتی گروہوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف
القسام بریگیڈ مکمل طور پر فعال ہے اور ہم ان میں سے کسی کو بھی ختم نہیں کر سکے