مصر: قیدی وارڈوں پر چھاپوں کی دھمکی

وادی ناترون جیل میں کہ جہاں قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ، بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع ہے اور قیدیوں کو وارڈ پر چھاپے مارے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں

79155
مصر: قیدی وارڈوں پر چھاپوں کی دھمکی

مصر میں وادی ناترون جیل میں کہ جہاں قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے ، بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع ہے اور قیدیوں کو وارڈ پر چھاپے مارے جانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
جیل میں بھوک ہڑتال کی نگرانی کے لئے قائم ہائی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیاہے کہ وادی ناترون جیل کے قیدی خطرے میں ہیں، جیل میں بجلی اور پانی کی ترسیل کو منقطع کر دیا گیاہے اور قیدیوں کو ان کے بعض حقوق سے بھی محروم کر دیا گیاہے۔
بیان کے مطابق جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو، جیل وارڈوں پر انسداد دہشت گردی یونٹوں کی طرف سے چھاپے مارے جانےا ور آنسو گیس پھینکے جانے کی دھمکی بھی دی ہے۔
واضح رہے کہ مصر میں جیلوں کی تھنک کرائم موومنٹ کے ترجمان ہیثم ابو خلیل نے کہا تھا کہ 20 ہزار قیدیوں سمیت 45 ہزار قبضہ مخالفین نے جیلوں میں بدسلوکی کے خلاف احتجاج کی وجہ سے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں