مصر میں فوجی انقلاب کے مخالف رائے دہندگان کی گرفتاری

مصر میں بیسیوں افراد کو فوجی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کیے جانے کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا۔ فوجی انقلاب کی مخالفت اور جمہوریت کی حمایت کے لیے قائم کی جانے والی تنظیموں کے 22 ہزار افراد کی گرفتاری

79117
مصر میں فوجی انقلاب کے مخالف رائے دہندگان کی گرفتاری

مصر میں فوجی انقلاب کی مخالفت کرنے والے رائے دہندگان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مصر میں بیسیوں افراد کو فوجی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کیے جانے کی بنا پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان افرادپر تشدد میں اضافہ کرنے اور حفاظتی قوتوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
فوجی انقلاب کی مخالفت اور جمہوریت کی حمایت کے لیے قائم کی جانے والی تنظیموں کے 22 ہزار اراکین کو سن 2013 سے اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔
مصر میں 26 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹروں کی تعداد بہت کم ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے کی مدت میں تین روز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اب تک 47 فیصد ووٹروں کی طرف سے ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ملی ہے جبکہ فوجی انقلاب کی مخالفت کرنے والی تنظیموں نے صرف دس فیصد ووٹ پڑنے سے آگاہ کیا ہے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک عبدالفتاح السیسی نے 96.7 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں