گلاتا سرائے کی مانچسڑ یونائیٹیڈ کے خلاف تاریخی فتح

گلاتا سرائے نے یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے گروپ اے کے دوسرے ہفتے کے میچ میں  دو بار  پیچھے رہ جانے کے باوجود  مانچسٹر یونائیٹیڈ کو 3۔2 کے اسکور سے شکست دے دی

2046032
گلاتا سرائے کی مانچسڑ یونائیٹیڈ کے خلاف تاریخی فتح

گلاتا سرائے  نے برطانیہ میں میدان مار لیا۔

گلاتا سرائے نے یو ای ایف اے چمپینز لیگ کے گروپ اے کے دوسرے ہفتے کے میچ میں  دو بار  پیچھے رہ جانے کے باوجود  مانچسٹر یونائیٹیڈ کو 3۔2 کے اسکور سے شکست دے دی۔

گلاتا سرائے کو فتح دلانے والے گول؛ زہا، کیریم اور اکارڈی نے کئے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ نے 17ویں منٹ میں راسمس ہوجلنڈ کے گول سے 1-0 کی برتری حاصل کی۔

اس گول کے 6 منٹ بعد ولفریڈ زاہا نے   گول کر کے  اسکو  کو 1-1 سے برابر کردیا۔

میچ کا پہلا ہاف اسی سکور پر   اختتام پذیر ہوا۔

انگلش ٹیم میں کھیلنے والے  برازیل کے کیسمیرو نے 77ویں منٹ میں پنلٹی کا موجب بننے والے فاؤل کے باعث ریڈ کارڈ سے کھیل سے باہر ہو گئے۔

دوسرے ہاف میں برطانوی ٹیم نے ایک جبکہ گلاتا سرائے نے 2 گول کرتے ہوئے3۔2 کے اسکور سے  فتح اپنے نام کی اور اس طرح تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔

اس نتیجے کے ساتھ ترک نمائندہ ٹیم  نے ناقابل شکست سفر جاری رکھا اور گروپ میں اپنے پوائنٹس کو بڑھا کر 4 کر دیا۔

 



متعللقہ خبریں