مراکش 2022 فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، صدر ایردوان کی طرف سے مبارکباد

میں، عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم کی حیثیت سے مراکش کی ٹیم کو اور تمام مراکشی بھائیوں کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں: صدر رجب طیب ایردوان

1917369
مراکش 2022 فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، صدر ایردوان کی طرف سے مبارکباد
fas dunya kupasi.jpg
fas dunya kupasi.jpg

مراکش 2022 فیفا عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

قطر میں منعقدہ 2022 فیفا عالمی کپ  کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 0۔1 سے شکست دے کر مراکش،  عالمی فٹبال کپ کی  تاریخ میں ، سیمی فائنل تک پہنچنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے۔

میچ کے بعد مراکش کی ٹیم کا جوش و خروش قابلِ دید تھا دوسری طرف پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو  اس شکست پر اپنے آنسووں پر قابو نہ رکھ سکے۔

کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دینے کے بعد مراکش کی ٹیم سیمی فائنل میں فرانس کے مقابل میدان میں اترے گی۔

دوسری طرف فرانس  کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول  سے شکست دےکر  سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم سے ہیری کین نے میچ کے 84 ویں منٹ پر پینلٹی شارٹ پر گول کیا۔

مراکش کی فتح پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹر سے جاری کردہ پیغام میں ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹویٹ میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "میں، عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم کی حیثیت سے مراکش کی ٹیم کو اور تمام مراکشی بھائیوں کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے بھی مراکش کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ٹویٹر سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کہا ہے کہ " مبارکیں ہوں مراکش۔ عالمی کپ میں پہلی دفعہ کسی افریقی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ہم برادر مراکشی عوام کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں اور اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں