فیفا ورلڈ کپ: ایران اور میزبان ملک قطر مقابلوں سے باہر ہو گئے

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں امریکہ نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے

1912910
فیفا ورلڈ کپ: ایران اور میزبان ملک قطر مقابلوں سے باہر ہو گئے

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں امریکہ نے ایران کو ایک صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی.

دوحہ میں امریکہ اور ایران کے درمیان کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت امریکی کھلاڑیوں کا گیند پر قبضہ رہا۔

پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں امریکی ٹیم کو موقع ملا اور اس نے پُلچچ کے گول کے ذریعے برتری حاصل کرلی۔

دوسرے ہاف میں ایران کی ٹیم نے کچھ دباؤ بڑھایا مگر امریکی دفاع کے آگے اُن کی ایک نہ چلی، پورے میچ میں امریکی ٹیم ایران کے گول پر بارہ مرتبہ حملہ آور ہوئی جبکہ اُس نے 5 کارنرز بھی حاصل کیے۔

فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم قطر اہم میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف شکست کے بعد مقابلوں سے باہر ہوگئی اور دوسرے میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو عالمی کپ سے باہر کردیا۔

قطر میں جاری ورلڈ کپ گروپ اے کے دو میچ ہوئے جہاں کوارٹرفائنل کے لیے ٹیموں کا فیصلہ ہوا اور میزبان ٹیم بغیر کسی جیت کے باہر ہوگئی۔

قطر کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے اور نیدرلینڈز کی ٹیم میچ میں مکمل طور پر چھائی رہی اور دو گول کرکے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔


ٹیگز: #فیفا کپ

متعللقہ خبریں