برازیل نے سویٹزر لینڈ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

1912358
برازیل نے سویٹزر لینڈ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

گزشتہ روز فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

برازیل نے ورلڈ کپ کے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

برازیل کی ٹیم دو میچز میں چھ پوائنٹس لیکر گروپ میں سر فہرست ہے۔

گروپ میچ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف فتح کے بعد برازیل نے ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

 برازیل ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سب سے زیادہ میچز  میں مسلسل ناقابل شکست رہنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

 برازیل 2002 سے 2022 تک چھ عالمی کپ کے گروپ اسٹیج کے سترہ میچز میں اب تک ناقابل شکست  رہا ہے۔

جی گروپ میں اب دو دسمبر کو کیمرون کا مقابلہ برازیل  اور سربیا کا سویٹزرلینڈ سے ہوگا



متعللقہ خبریں