افریقہ فٹ بال کپ، سینیگال نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

سینیگال  2 فروری کو سیمی فائنل میں  برکینا فاسو  سے نبرد آزما ہو گا۔  جبکہ دوسرا سیمی فائنل  میزبان ٹیم کیمرون اور مصر کے درمیان کھیلا جائیگا

1770827
افریقہ فٹ بال کپ، سینیگال نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

افریقن کپ آف نیشنز کے کوارٹر فائنل میں استوائی گنی کو1 کے مقابلے میں 3 گول  سے شکست دے کر سینیگال سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی آخری ٹیم بن گئی۔

دارالحکومت یاؤنڈے کے احمداؤ احدجو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال نے 28ویں منٹ میں استوائی گنی کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل کی اور پہلا ہاف اسی اسکور کے ساتھ مکمل ہوا۔

استوائی گنی نے 57ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 1-1 کردیا۔

جس کے بعد سینیگال نے  مزید  2 گول کرتے  ہوئے  دوبارہ سے برتری قائم کر لی اور اس طرح یہ میچ    تین۔ ایک کے اسکور سے نکتہ پذیر ہوا۔

سینیگال  2 فروری کو سیمی فائنل میں  برکینا فاسو  سے نبرد آزما ہو گا۔  جبکہ دوسرا سیمی فائنل  میزبان ٹیم کیمرون اور مصر کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

 



متعللقہ خبریں