حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ بھارت کی جانب سے فل سیکورٹی کی یقین دہانی

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے قومی ٹیم کو درکار سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی جب کہ قومی ٹیم آج رات یا کل دبئی کے راستے کولکتہ جائے گی

449048
حکومت پاکستان نے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ بھارت کی جانب سے فل سیکورٹی کی یقین دہانی

بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد قومی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت نے قومی ٹیم کو درکار سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی جس کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی جب کہ قومی ٹیم آج رات یا کل دبئی کے راستے کولکتہ جائے گی۔

پاکستانی ہائی کمشنرعبدل باسط نے دلی میں بھارتی سیکریٹری داخلہ راجیو مہرشی سے ملاقات کی ۔ سیکرٹری داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ جن جن شہروں میں پاکستان کے میچ ہیں وہاں قومی ٹیم کو مکمل اور بھرپور سیکیورٹی دے جائے گی۔ بھارت میں پیش رفت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم عہدے دار نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات کی اور میڈیا کو قومی ٹیم کو بھارت بھجوانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ قومی ٹیم آج رات لاہور سے براستہ دبئی کولکتہ جائے گی۔ اس سے پہلے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو آئیگا محفوظ رہے گا۔ پاکستانی ٹیم کو مکمل سکیورٹی دی جائیگی۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس بارے میں بی سی سی آئی ، پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشن بنگال کو خط بھیج دیئے۔



متعللقہ خبریں