ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

21.05.2024

2142196
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن :" جدوجہد کا میں نے  بذات خود مشاہدہ کیا ہے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان  نے صدر ایران ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے ہمراہی وفد کی ہیلی کاپٹر حادثے میں  ہلاکت کے حوالے  سے کہا ہے کہ "  ہم نے ان کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کی بذات خود مشاہدہ کیا ہے۔ میں ایرانی عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔   بطور ترکیہ ہم  ہمیشہ کی طرح اب بھی دوست اور برادر ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔"

 صدر ایردوان نے کل کابینہ کے اجلاس کے  بعد اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کے اس دکھ میں  برابر کا شریک ہونے کے لیے  ترکیہ میں ایک روزہ قومی سوگ منانے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ صباح :"وزیر فیدان کا ایران کے لیے تعزیتی پیغام"

وزیر خارجہ حاقان فیدان  نے  کل پاکستانی نائب وزیر اعظم و  وزیرخارجہ اسحاق ڈار  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس  میں کہا کہ"ایران سے ملنے والی اس دردناک خبر نے  ہمیں  گہرا افسوس دلایا ہے۔ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور اپنے قیمتی ہم منصب  اور پیارے دوست حسین امیر عبداللہیان  کی مغفرت کا دعا گو ہوں۔

روزنامہ خبر ترک:"آکنجی  ڈراون نے  جائے حادثہ کا تعین کیا"

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  کے گرنے والے ہیلی کاپٹر کا سراغ  آکنجی  ڈراون  نے لگایا ہے۔ یہ ترک ڈراون ملبے کا تعین کرنے کے فرض کو کامیابی سے ادا کرتے ہوئے وطن لوٹ آیا ۔

روزنامہ سٹار:"ہم نے مل جل کر کام کرنے کا عندیہ دیا ہے، وزیر بولات"

وزیرِ تجارت عمر بولات نے  مالی کے وزیرصنعت و تجارت  موسی الاسان دیالو سے بات چیت پر اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ہم نے 500 ملین ڈالر کے تجارتی حجم  کی روشنی میں اس ہدف  کے حصول کے لیےمل جل کر   کام  کرنے کا عہد کیا ہے۔

روزنامہ حریت :"ترک ڈرامہ سیریلز دوبئی میں   بے حد مقبول"

دوبئی اقتصادی و سیاحتی دفتر کے ناظم اعلی ایصام کاظم  کا کہنا ہے کہ ترک ڈراموں اور فلموں کو دوبئی میں کافی مقبولیت حاصل  ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ترک ڈراموں کے خطے میں اثر رسوخ کے  شعور کے ساتھ ہم  اپنے تعلقات کو فروغ دینے پر کام کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں