ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.05.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2141599
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 20.05.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  "ایردوان  کی  نوجوانوں سے ملاقات "

صدر رجب طیب ایردوان نے 19 مئی کو اتاترک کی یاد، نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر نوجوانوں سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ  19 مئی غلامی کے خلاف آزادی کی علامت ہےاور  ترکیہ کی سب سے بڑی طاقت اور امید نوجوان ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "قومی جدوجہد کی روح 105 سال پرانی ہے"

19 مئی کو اتاترک کی یاد، نو اور کھیلوں کا دن پورے ملک میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں مزارِ اتاترک  کی زیارت کی ۔ نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر عثمان عشکن باک، جنہوں نےمزارِ اتاترک پر رکھ گئی  وزٹنگ بک  پر اپنے تاثرات  قلمبند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ہر میدان میں اپنے ملک اور اپنے پرچم کو سربلند کرتے رہیں گے۔

 

***روزنامہ اسٹار :  "بحیرہ  اسود میں پہلے قدرتی گیس  اور بعد  میں پٹرول کی دریافت "

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان  بائرایکتار  نے کہا کہ بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کی دریافت کے بعد وہ خطے سے تیل کی خوشخبری بھی دے سکتے ہیں۔ وزیر بائرایکتار نے کہاعلاقے میں کی جانے والی تحقیقات  سے پتہ چلتا ہے کہ علاقے میں  تیل کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ہم جلد ہی اچھی خبر سنا سکیں گے۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "مادورو  کے  ترکیہ  سے   متعلق   معاہدے پر دستخط "

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے براہ راست نشریات پر دستاویز پر دستخط کیے جس میں کہا گیا کہ استنبول میں ترکیہ کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کی وینزویلا میں منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ مادورو نے کہا کہ میں اپنے دوست صدر رجب طیب ایردوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

***روزنامہ وطن: " استنبولاسٹاک ایکسچینج  میں غیر ملکی دلچسپی"

استنبول اسٹاک ایکسچینج  میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حصہ 40 فیصد تک بڑھ گیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ریٹنگ میں اضافہ اور ترک معیشت میں مثبت کارپوریٹ رپورٹس غیر ملکی دلچسپی میں مزید اضافہ کریں گی۔ انڈیکس  میں  مزید بہتری دیکھنے کی امید پائی جاتی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں