ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

17.05.2024

2140823
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک :"ایردوان   کا فلسطین کے حوالے سے پیغام"

صدر  رجب طیب ایردوان نے جارجیا کے وزیر اعظم  عراقلی کوبا خیدزے  کے ہمراہ   مشترکہ پریس کانفرس اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطینی عوام کی جنگ ِ آزادی  کی تمام تر بنی نو انسانوں کو قانونی  بنیادوں پر  حمایت کرنی چاہیے۔  دنیا کے چاروں گوشوں  میں جاری  فلسطین کی حمایت  میں احتجاجی مظاہرے کافی با معنی اور قدر و قیمت کے حامل ہیں۔

روزنامہ صباح:" ایردوان صحیح معنوں میں ایک لیڈر ہیں ، وزیر اعظم جارجیا"

جارجیا کے وزیر اعظم کوباخیدزے نے کہا کہ ایردوان ایک حقیقی رہنما ہیں جو نہ صرف صدر   ہیں بلکہ پورے ترکیہ کے مفادات کا بھی تحفظ کرتے ہیں،  آپ کی قیادت ہم سب کے لیے ایک مثال تشکیل دیتی  ہے۔"

روزنامہ حریت"ترکیہ کی تاریخ میں پہلی بار"

بائیکار ٹیکنالوکی کے اعلی سطحی  عہدیدار خالق بائراکتار نے واضح کیا ہے کہ بائراکتار ٹی بی ٹو مسلح ڈراونز  کے نئے نظام  کی کل پولینڈ کو ترسیل سر انجام  دی گئی ہے، اس  طرح تاریخِ ترکیہ  میں پہلی بار  نیٹو اور یورپی یونین کے رکن کسی ملک کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس مسلح ڈراونز  کی برآمدات سر انجام دی گئی ہیں۔

روزنامہ ینی شفق :"سِرکے جی۔ قازلی چشمہ    روٹ  یورپ کی فہرست میں"

وزارت مواصلات و بنیادی ڈھانچہ  کی  جانب سے خدمات کے لیے کھولی گئی  سرکے جی ۔ قازلی چشمہ  ریلوے لائن    کی خوب پذیرائی کی گئی ہے۔  اس  روٹ کو سیر و سیاحت کے حوالے سے  نامور  ویب سائٹ  لونلی پلینٹ    نے یورپ  میں  سیر  لازمی قرار دیےجانے والے 6 ٹرین   روٹس  میں شامل  کیا ہے۔

روزنامہ سٹار:" ترکیہ 58 جامعات کے ساتھ امسال بھی سب  سے زیادہ  نمائندگی کرنے والا ملک "

ہائی ایجوکیشن ریٹنگ  تنظیم ، ٹائمز ہائر ایجوکیشن    کی  جانب سے دنیا کی بہترین  یوتھ یونیورسٹیوں  کو شامل کردہ سال 2024 کی "یوتھ یونیورسٹیوں  کی فہرست  میں  ترکیہ سے 58 یونیورسٹیاں  شامل ہوئی ہیں ۔ اس طرح ترکیہ امسال بھی اس معاملے میں سب سے زیادہ ترقی کرنے والا ملک ثابت  ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں