ترک اخبارات سے جھلکیاں - 16.05.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2140349
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 16.05.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق: ایردوان: "حماس غزہ میں اناطولیہ کی فارورڈ لائن کا دفاع کر رہی ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) گروپ کے اجلاس میں حماس کے بارے میں اہم  بیان دیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ یہ مت سمجھو کہ اسرائیل غزہ میں رک جائے گا۔ اگر اس  دہشت گرد ریاست کو نہ روکا گیا تو وہ جلد یا بدیر اناطولیہ پر 'وعدہ شدہ سرزمین' پر بھی  نظریں جما لیں گے۔ حماس اناطولیہ کا دفاعی محاذ ہے۔ ایسا نہ دیکھنے والے اندھے ہی ہو سکتےہیں۔

 

***روزنامہ صباح: وزیر خارجہ فیدان کا امریکہ وزیر خارجہ  بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کیہے۔  سفارتی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فیدان نے بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ رفح پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول ہے۔

 

***روزنامہ  حریت : وزیر شمشیک:" ہم یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو جانبر کر رہے ہیں"

وزیر خزانہ اور خزانہ مہمت شمشیک نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو جانبر  کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہم نے کل برسلز میں اہم رابطے کیے ہیں۔

 

***روزنامہ استار : " فچ کی جانب سے ترکیہ کو اہم پیغام"

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ نے اعلان کیا ہے کہ ترک قرض کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے ساتھ بحالی ہوئی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : ریضے- آرتوین ہوائی اڈے پر  2 سالوں میں تقریباً 2 ملین مسافر"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال  اولو  نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ 14 مئی 2022 کوافتتاح کیے جانے کے بعد سے  1 ملین 927 ہزار 680 مسافروں نےریضے  آرتوین ہوائی اڈے کواستعمال کیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں