ترک اخبارات کی جھلکیاں

15.05.24

2139844
ترک اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کے مطابق، مغربی بلقانی ممالک البانیہ،بوسنیا ،مونٹی نیگرو ،شمالی مقدونیہ،سربیا اور کوسوو میں کیے گئے سروے کے تحت  صدر ایردوان مقبول ترین لیڈر ہیں۔

 

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ  وزیر خارجہ خاقان فیدان نے  اسرائیل کو ایک غاصب قوت قرار دیتے ہوئے  کہا کہ غزہ میں جنگ  بلا وجہ  شروع نہیں کی گئی، حماس دہشتگرد نہیں ایک مزاحمتی تنظیم ہے ۔

 

روزنامہ ینی شفق  کا لکھنا ہے کہ  وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتر نے  آذربائیجان اور جارجیا کے راستے ترکمان گیس کی ترکیہ ترسیل کے  سلسلے میں ترکیہ۔آذربائیجان گیس پائپ لائن منصوبے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس سال موسم سرما تک ناہچیوان کو ترکیہ کے راستے گیس ملنے کا آغاز ہو جائے گا،جلد ہی ہم ایغدیر -ناہچیوان پائپ لائن کو فعال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار نے لکھا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنولوجی  مہمت فاتح کجر نے  بتایا ہے کہ  گزشتہ سال ترکیہ نے 24 میٹر اور اس سے طویل  73011 عدد یاٹس کے آرڈرز قبول کیے ہیں ،یاٹس کی تیاری میں ترکیہ کا شمار دنیا کے چوتھے ملک کے طور پر ہوتا ہے۔

 

روزنامہ وطن کے مطابق، وزیر مواصلات عبدالقادر اورال اولو  نے بتایا ہے کہ ترک سیٹ6 اے اگلے ماہ امریکہ اور وہاں سے 8 تا 14 جولائی کے درمیان خلا کے لیے روانہ کیا جائے گا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں