ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.05.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2135707
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.05.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق :  "فیدان: اگر ہم دو ریاستی حل کی طرف نہیں  جاتے ہیں تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہوگی"

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے العربیہ ٹیلی ویژن کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا، "اگر ہم نے (غزہ میں) اس سانحے سے سبق نہیں سیکھا، اگر ہم دو ریاستی حل کے لیے  نہ نکلے تو یہ غزہ کی آخری جنگ نہیں ہوگی۔ دوسری جنگیں اور آنسو ہمارا انتظار کررہے ہوں گے۔

 

***روزنامہ حریت:  "غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والا گیارہواں جہاز روانہ "

ہلال احمر اور اے ایف اے ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے والے انسانی امدادی آپریشن کے دائرہ کار میں، نیا 'گڈنیس شپ'، کل 5 ہزار 66 ٹن انسانی امدادی سامان لے کر مرسین بندرگاہ سے غزہ کے لیے روانہ ہوگیا۔

 

***روزنامہ صباح: "ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری میں یورپ میں چوتھے نمبر پر ہیں"

صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ، براق  داعلی اولو  نے  کہا ہے کہ  ترکیہ  گزشتہ سال اپنی طرف متوجہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے ساتھ یورپ میں چوتھے نمبر پر آگیا، اور کہا، "ترکی اپنے اسٹریٹجک محل وقوع اور مضبوط سرمایہ کاری کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے ایک نمایاں مقام  حاصل کرچکا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار:  " سب سے بڑے پروجیکٹ ترکیہ  کو سونپ دیے"

وسطی یورپی ملک سلووینیا نے 600 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی مالیت کے ساتھ اپنا سب سے اسٹریٹجک دیوہیکل پروجیکٹ "Divaca-Koper Railway Project" ترکیہ کو  سونپ دیا ہے۔  اس منصوبے کو 2026 میں مکمل کرلیا  جائے گا۔

 

***روزنامہ خبر ترک:  ترک سات-6Aکے لیے نیا لوگو"

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو  نے  کہا ہے کہ  Türksat 6A کی تیاری اور جانچ کے عمل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور اسے جون میں فلوریڈا، USA میں Space-X کے ہیڈکوارٹر بھیجا جائے گا، اور اعلان کیا کہ انہوں نے ترکیہ کے پہلےمقامی  اور قومی  سیٹلائٹ ترک سات -6A کے  لوگو کا تعین کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں