ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

03.05.2024

2135028
ترکیہ کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح :"ہم جرمنی میں  نسل پرست حملوں کے سامنے خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، ایردوان"

صدر رجب طیب ایردوان نے ترک نژاد 4 افراد کے جان بحق ہونے والے  سولنگن کے حملے پر ایک بار پھر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے اس مسئلے کو جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن میئر تک پہنچایا ہے،  ایردوان نے کہا کہ "ہم ان مذموم واقعات کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے، ہم اس   معاملے کی  پیروی کریں گے۔"

روزنامہ خبر ترک"صدر ایردوان کا مغربی ممالک کو اسلامو فوبیا کے حوالے سے انتباہ"

صدر ایردوان نے مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی مخاصمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " بعض یورپی ممالک میں انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں کو خود ریاست کی طرف سے تحفظ حاصل ہے جو کہ ایک  شرمناک  بات ہے اور ایک سکینڈل ہے ۔" صدر نے کہا کہ مغرب میں مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف حملوں  پر دوران تفتیش ہی پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔

روزنامہ حریت :"ایردوان، امریکہ،   غزہ  م کے لیے احتجاج  کرنےو الوں کو  سزا دے رہا  ہے"

صدر ایردوان نے امریکہ میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف تشدد پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، 'کچھ باوقار یونیورسٹیوں کے باضمیر طلباء اور ماہرین تعلیم اس قتل عام پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں جس پر انہیں تشدد اور سخت رد عمل  کا سامنا ہے۔ حتی بعض  چانسلروں  اور ماہرین تعلیم کو برطرف کر کے ان کو سزا  دی جا رہی ہے۔"

روزنامہ سٹار:"ترکیہ کا اسرائیل  کے برخلاف فیصلہ عالمی  میڈیا میں   پیش پیش"

وزیر خارجہ حاقان فیدان   نے اطلاع دی ہے کہ  ترکیہ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالتِ انصاف  میں دائر کردہ  مقدمے میں  شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  وزیر فیدان کے بیانات  کی عالمی پریس میں وسیع پیمانے پر بازگشت سنائی دی ہے۔

روزنامہ ینی شفق:"ترکیہ اور عراق کے مابین  ایک کلیدی اقدام"

عراقی  سرحدی مخافظین  ترکیہ کے عسکری آپریشن والے علاقوں کے قریب اپنے اڈے قائم کر رہے ہیں۔ وزارت  دفاع نے اعلان کیا ہے کہ"دہشت گرد تنظیم PKK کی کارروائیوں  کا سد باب کرنے  کے زیر مقصد  عراق اور ہمارے ملک کے درمیان  تعاون ہم آہنگی کے ساتھ جاری رہے گا۔"



متعللقہ خبریں