ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.05.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2134349
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 02.05.2024

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ سٹار: ایردوان  کا یکم مئی یوم محنت کش  اور  یکجہتی  پر پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان نے یکم مئی کو یوم محنت کش   اور یکجہتی  پر  تہنیتی  پیغام  جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایردوان نے کہا: "میں یکم مئی کو یوم  محنت کش  اور  یکجہتی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، جو ہمارے ملک اور پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ میں اپنے ان  تمام کارکنوں اور محنت کشوں کو مبارکباد اور محبت  نچھاور کرتا ہوں  جو  حلال رزق تلاش کی جستجو میں رہتے ہیں ۔

 

***روزنامہ حریت: "وزیر خارجہ حقان  فیدان: ہم نے اسرائیل کے خلاف درج نسل کشی کے مقدمے میں مداخلت کا فیصلہ کیا ہے"

وزیر خارجہ  حقان  فیدان نے کل دارالحکومت انقرہ میں انڈونیشیا کے خارجہ امور کے وزیر مارسودی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتےپہوئے کہا کہ  ہم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کیس میں مداخلت کا فیصلہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ وطن : " جوت یلماز  کی  ازبکستان کے صدر میرزائیف  ملاقات "

نائب صدر  جودت  یلماز  نے  اپنے دورہ ازبکستان کے موقع پر ازبکستان میں صدر  شوکت مرزائیف  سے ملاقات کی ہے۔  نائب صدر یلماز نے کہا، "ہم 'زبان، فکر اور کام میں اتحاد' کے نعرے کے ساتھ اپنے مشترکہ تاریخی اور ثقافتی رشتوں کے دائرہ کار میں  ازبکستان کے ساتھ اپنی موجودہ دوستی اور بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔

 

***روزنامہ صباح: " بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے بعد تیل کی دریافت"

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر آلپ ارسلان  بائراکتار  نے ترکی کے توانائی کی آزادی کے ہدف کے حوالے سے انتہائی حیران کن بیانات دیے اور نئی خوشخبری سنائی ہے ۔ وزیر آلپ ارسلان  بائراکتار  نے کہا، "ہم جون میں  سکاریہ  گیس فیلڈ کے جنوب میں تیل کا کنواں کھودیں گے۔ ہم نے سینوپ، ترابزون اور   ریضے کے ساحل سے دور مقامات کا بھی تعین  کرلیا ہے۔

***روزنامہ خبر  ترک:" کروز مسافروں کی تعداد 61 ہزار سے تجاوز کر گئی"

ترکیہ آنے والے مسافر اور  ترکیہ سے دوسرے ممالک جانے والے اور ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد اس سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 79.15 فیصد بڑھ کر 61 ہزار 113 تک پہنچ گئی۔



متعللقہ خبریں