ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2024

ترک ذرائع ابلاغ

2132334
ترک اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2024

آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات  کی اہم  خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ خبر ترک : 1915 کے واقعات کے بارے میں وزارت خارجہ کی طرف سے چلی کے خلاف ردعمل"

وزارت خارجہ نے چلی کی پارلیمنٹ کی جانب سے 1915 کے واقعات کو 'نسل کشی' کے طور پر قبول کرنے پر ردعمل ظاہر کیا۔ وزارت نے  بیان جاری کرتے ہوئے  پارلیمنٹ کو تاریخ کی تشریح کرنے کا کوئی اختیار نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "  ترکیہ  کا دہشت گردی کے کلاف شدید موقف"

اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل نمائندے، سفیر احمد یلدز نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG  کے  دہشت گرد ایجنڈے کی شام کے مستقبل میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

 

***روزنامہ حریت : "سال کے آغاز سے اب تک 802 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا "

وزارت قومی دفاع کے بیان کے مطابق، بشمول عراق اور شام کے شمال میں؛ گزشتہ ہفتے میں 54 دہشت گردوں کو غیر فعال  کردیا گیا  ہےجبکہ  یکم جنوری 2024 سے اب تک 802 دہشت گردوں کو غیر فعال  کیا جا چکا ہے، جن میں سے 360 عراق کے شمال میں اور 442 شام کے شمال میں مارے گئے ہیں۔

 

***روزنامہ صباح:  "یلماز: ترکیہ کی معیشت 14 سہ ماہیوں سے مسلسل ترقی کر رہی ہے"

نائب صدر  جودت یلماز  نے کہا کہ ترکیہ کی معیشت نے عالمی اور علاقائی مشکلات کے باوجود ترقی کرنے کا  سلسلہ جاری رکھا  ہوا ہے اور 14گزشتہ  سہ ماہیوں سے مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔  یلماز نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی کی کارکردگی کے لحاظ سے ترکیہ 2023 میں یورپی یونین کے ممالک اور OECD ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق: ترکیہ ویکسین کی تیاری کا مرکز ہوگا"

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا کہ ترکیہ کے 'ویکسین کی تیاری کی بنیاد' کے لیے کام تیزی سے جاری ہے اور پروڈکشن سینٹر کے پہلے مرحلے کی تعمیر، جو 50ہزار مربع میٹرپر محیط ہے  جلد مکمل ہو جائے گا۔

 

 



متعللقہ خبریں