ترک اخبارات سے جھلکیاں

06.12.2022

1915410
ترک اخبارات سے جھلکیاں

 

روزنامہ سٹار:"یورپ کو  ترکیہ کی سفارتی طاقت کی ضرورت ہے"

روزنامہ  سٹار  کے  مدیر اعلی  نوح  البائراک   کا کہنا ہے کہ  روس۔ یوکرین جنگ کے باعث یورپ اسوقت ترکیہ کا محتاج ہے۔ خطہ یورپ کے اناج راہداری اور توانائی کے معاملے میں ترکیہ  کی کوششوں پر  توجہ مرکوز کرنے  پر زور دینے والے البائراک  کا کہنا ہے کہ 'یورپی ممالک  کو ترکیہ کی سفارتی   طاقت  کی ضرورت لا حق ہے۔ '

روزنامہ خبر ترک :"اوکتائے: ترکیہ  کا بجٹ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گا"

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کی جنرل اسمبلی میں، مرکزی انتظامیہ کے2023  کے بجٹ قانون کی تجویز پر مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔  بجٹ پیش کرنے والے نائب صدر فواد اوکتائے  کا کہنا ہے کہ ہمارا  نیا بجٹ   کاروباری   حضرات اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ  افزائی کرے گا۔

روزنامہ حریت :"عبدالحمید خان بحری  جہاز  نے ڈرلنگ کا آغاز کر دیا"

عبدالحمید  خان  ڈرلنگ بحری جہاز نے بحیرہ روم میں   تاش اُجو   علاقے میں  قدرتی وسائل کا کھوج لگانا شروع کر دیا ہے۔  ترکیہ پیٹرولیم  فرم   نے  اپنی ٹویٹ میں  لکھا ہے کہ "ہم خود مختار توانائی  اور طاقتور  ترکیہ کے ہدف کے   تحت اپنی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ "

روزنامہ ینی شفق : ترکیہ اور  آذربائیجان کی  مشترکہ فوجی مشقیں"

ترک اور آذربائیجانی مسلح افواج نے   آذربائیجان میں مشترکہ فوجی مشقوں کا  اہتمام کیا ہے۔  دو برادر ممالک کی   افواج   نےباکو، آستارا، جبرئیل اور ایمشلی  شہروں میں   مشقیں شروع کر دی ہیں۔  ان مشقوں  میں بری اور فضائی  دستے، خصوصی ٹیمیں اور  استحکام  دستوں  سمیت  میزائل اور آرٹلری  یونٹ    حصہ لے رہے ہیں۔

روزنامہ صباح:"شامی شہری  اپنے گھر بار کو لوٹنے کے لیے بری  کاروائی کے منتظر"

ترک مسلح افواج اور شامی قومی فوج  بری کاروائی  کے حکم  کا انتظار کر رہی  ہے  تو کیلس  کے مخالف   سمت میں  واقع علیحدگی  پسند دہشت گرد تنظیم PKK۔ وائے پی جی  کے  زیر قبضہ  علاقوں سے  عوام نے   فرار ہونا شروع کر دیا ہے۔   اس تنظیم کی جانب سے  ترکیہ کی سرحدوں کی جانب دھکیلے گئے  لاکھوں انسان  عزیز، شہبا اور تل رفعت  میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے زمینی کاروائی  کے  منتظر  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں