بھارت کے عام انتخابات 5 ویں مرحلے میں داخل

بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے ایک حصے کے طور پر رائے دہندگان  نے 5ویں مرحلے میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی  لوک سبھاکے اراکین کا تعین کرنے کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے

2141679
بھارت کے عام انتخابات 5 ویں مرحلے میں داخل

بھارت میں 7 مرحلوں پر مشتمل عام انتخابات کے ایک حصے کے طور پر رائے دہندگان  نے 5ویں مرحلے میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی  لوک سبھاکے اراکین کا تعین کرنے کے لیے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

انتخابات کے اس مرحلے پر 49 حلقوں میں تقریباً 695 امیدوار مدمقابل ہیں۔

تقریباً 89 ملین  رائے دہندگان نے بہار، اتر پردیش، جھاڑکھنڈ، مہاراشٹرا، اوڑیسہ اور مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر اور لداخ  میں ووٹ ڈالنا شروع کیا۔

رائے دہی  مقامی وقت کے مطابق صبح  7 بجے شروع ہوگی اور شام چھ  بجے ختم ہوگی۔

بھارت میں 19 اپریل سے شروع ہونے والے اور یکم جون تک جاری رہنے والے انتخابات کے دائرہ کار میں تقریباً 968 ملین  رائے دہندگان عوامی اسمبلی کے ارکان کا تعین کرنے کے لیے ووٹ دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی، جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی ان کا مقابلہ  بھارتیہ جنتا پارٹی  کی قیادت میں قائم کردہ قومی جمہوری اتحاد اور قومی ترقیاتی اتحاد برائے ہند یعنی " انڈیا" کے نام سے کئی مخالف  جماعتوں کے وسیع اتحاد سے ہے۔

انتخابی نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں