افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ترکیہ سے امدادی سامان کا عطیہ
امداد ی سامان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں بغلان، تہار اور بدخشاں میں متاثرہ افغان خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا
![افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو ترکیہ سے امدادی سامان کا عطیہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/5310/5731/be9d/664830bca6c8d.jpg?time=1718556015)
افغانستان میں سیلاب زدگان کے لیے ترکیہ سے روانہ کردہ 24 ٹن انسانی امداد مزار شریف ہوائی اڈے کو پہنچ گئی۔
ترک ہلال احمر اور ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیارہ کردہ امدادی سامان کو ترک فضائیہ کا ایک فوجی کارگو طیارہ افغانستان کے شمال میں مزار شریف ہوائی اڈے پرلے گیا۔
امداد میں 2 ہزار کمبل، 14 ہزار 300 کلو گرام خوردنی اشیاء اور 7 ٹن ادویات شامل ہیں۔
یہ امداد ی سامان سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبوں بغلان، تہار اور بدخشاں میں متاثرہ افغان خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
گزشتہ ہفتےکی شدیدبارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان 21 اضلاع بدخشاں، تہاڑ اور بغلان صوبوں میں ہوا۔
سیلاب کے باعث 300 سے زائد افراد جان بحق ہو گئے۔
افغانستان میں، درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھلنے اورشدید بارشوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے پیدا ہونےوالے سیلاب سے جان و مال کا نقصان ہوتا ہے۔ اس بنا پر ملک میں ہر سال سینکڑوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
افغانستان میں وقتاً فوقتاً آنے والی قدرتی آفات کے بعد ترک ہلال احمر، ترک تعاون و رابطہ ایجنسی اور AFAD متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی منصوبے سر انجام دیتے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718556015)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718556015)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ